لاس اینجلس: معروف ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی 71 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔
اداکارہ کے بچوں نے کرسٹی ایلی کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرسٹی ایلی کو حال ہی میں کینسر کے مرض لاحق ہوا تھا۔کرسٹی ایلی نے ایک مشہور ٹی وی سیریز’’چیئرز‘‘ کے لیے ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔