اعظم سواتی پر بلوچستان میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت ہوئی ۔ اعظم سواتی پر درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے نے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان بھر میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا اور ہدایت دی کہ انہیں رہا کردیا جائے۔
حال ہی میں اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹس کیے تھے جس پر بلوچستان میں ان کے خلاف پانچ مقدمات درج ہوئے تھے جب کہ بقیہ صوبوں میں درج مقدمات علیحدہ ہیں۔
اعظم سواتی کے بیٹے وکیل نصیب اللہ ترین نے بی بی سی سے گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے یہ قرار دیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ ایف آئی آرز کا کوئی قانون نہیں۔