لاڑکانہ: سندھ پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم کردیے۔
پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور ضلع کشمور کندھ کوٹ میں درج مقدمات ختم کردیئے۔
اعظم سواتی کے وکیل عبدالرعوف کورائی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی کینسل کلاس رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔
پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر تینوں اضلاع کے مقدمات ختم کیے۔ کچھ دیر میں جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے۔ اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔
اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں جوڈیشل میجسٹریٹ و سول جج نصیر آباد کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔