بینظیربھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘سردار ذوالفقار

کراچی (کشمیر لیڈنگ نیوز)بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیےاپنی جان کی قربانی دے کر امر ہوگئیں ان کی خدمات جمہوریت کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔شہید رانی کی شہادت ملک وپارٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے ۔محترمہ عالم اسلام کی لیڈر تھیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا۔جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ان کامزید کہنا تھا کہ جب بھی ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے قربانی کا وقت آیا تو پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور قائدین کی قربانی پیش کی لیکن آمریت سے کمپرومائز نہیں کیا ۔بھٹو خاندان کی قربانیوں سے اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی قربانیوں سے جمہوریت زندہ ہے سردار ذوالفقار کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور چاروں صوبوں اور کشمیر جی بی میں پاکستان پیپلزپارٹی عوامی قوت سے جلد اقتدار میں ہوگی ملک میں۔مضبوط جمہوریت ومعاشیت کے لیے پیپلزپارٹی کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے جیالے اپنی قائد کی برسی کو شیان شان بنائیں گے اور ان کے دیے ہوے منشور کے مطابق ملک میں جمہوریت کی مضبوطی ملک میں تعمیر وترقی کریں گے ۔اتحادی حکومت مشکل وقت میں مشکل فیصلے کررہی ہے جس کے نتائج ملیں گے