راولپنڈی سے رحیم کوٹ جانے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار ‘6افراد جاں بحق

مظفرآباد(راجہ عثمان سلیمان) مظفر آباد کھاوڑہ کے نواح علاقے رحیم کوٹ میں راولپنڈی سے مشٹمبہ جانے والی کوسٹر 6641 رحیم کوٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گی جس میں سوار 5افراد موقع پر جان کی بازی ہار گٸے جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا 3 شدید زخمی ہوۓ۔ حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔تفصیلات کےمطابق علی الصبح راولپنڈی سے مشٹمبہ جانے والی کوسٹر 6641 رحیم کوٹ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوۓ گہری کھا ٸی میں گر گٸی۔جس میں سوار 5 افراد مو قع پرجاں بحق ہو گٸے۔جبکہ 3 شدید ذخمی ہوٸے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گی اور امدادی سر گرمیاں شروع کی شدید سردی اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی سرگرميوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دور دراز علاقہ ہونےکی وجہ سے ریسکیو کی ٹیمیں کافی تاخیر سے پہنچی۔مقامی لوگوں نے جاں بحق ہو نے والوں اور زخمیوں کو نکال جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ ابھی تک حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی فائل فوٹو

حادثے میں شہید ہونے والوں میں گا ڑی کا ڈرائیور تصور منہاس ساکنہ مشٹمبہ ،کنڈیکٹر چوہدری رمیض فاروق رحیم کوٹ، راجہ شمشاد حبیب مشٹمبہ ، چوہدری سیاب گلزار کسیاں ، راشد نسیم قریشی ریاٹ قنونی موڑ مو قع پر جاں بحق ہو گٸے جن کی میتیں انکے گھروں تک پہنچا دیں گٸیں۔ علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ راجہ عامر اکبر پڈہوٹ ، چوہدری صداقت مشٹمبہ چکلی ،فہیم منہاس مشٹمبہ چکلی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ حادثہ کی خبرملتے ہی حلقہ کھاوڑہ یو سی کٹکیر می سوگ کی کیفیت طاری ہو گٸ۔لوگوں کی بڑی تعداد جاۓ حادثہ میں پہنچ گۓ۔حادثے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ۔صدر ریاست سلطان محمود چوہدری، چئیرمین معائنہ عملدراآمد کمیشن راجہ منصور خان،سابق سنٸیر وزیر راجہ عبدالقیوم خان،قاٸد خزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ۔صدرپیپلزپارٹی چوہدری یاسین ،راجہ ثاقب مجید،بزرگ رہنما راجہ مستانہ خان ،راجہ فراز حنیف،راجہ فیصل آزاد،ممبر ڈسٹرک کونسل راجہ فہیم فاروق،راجہ اعجاز نذیر اور دیگرنے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع میں گہرے دکھ کا اظہار کیااور مرحومین کے لیے دعاۓ مغفرت کی پسماندگان کے صبر اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔ عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ سڑ ک کی خستہ حالی اور حفاظتی دیوار نہ ہو نے کی وجہ سے آۓ روز حادثات ہو رہے ہیں جن میں قیمتی جانوں کے ضیاع ہو رہا ہے حکومت اور مطلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہیں۔حکومت اس روڈ کی۔ مرمتی حفاظتی دیوار لگائی جاے