پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

دبئی (نمائندہ خصوصی ) یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور اب پاکستان 10.6 ارب ڈالرز کی برآمدات متحدہ عرب امارات کو کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جنرل باڈی میٹنگ اور اپنے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبی کے نئے عہدیدارن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں نئے تعینات ہونے والے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں پاکستان بزنس کونسل کی سابق عہدیداران خصوصا سابق صدر احمد شیخانی کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری طبقہ پاک امارات تجارت کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرسکتا ہے جس کیلئے اُن کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اُن کو پاک امارات تجارت میں اضافے کیلئے مکمل مینڈیٹ دیا ہے تاکہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تین سال کیلئے ابوظبی میں بطور سفیر تعینات ہوئے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاک امارات تجارت اگلے تین سالوں میں 15 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے۔ متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان بزنس کونسل دبئ کے ڈائریکٹر مصطفیٰ ہمیانی نے کہا کہ پاکستان کے ایکسپورٹ پرواسسنگ زونز کو پروموٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اعلی تجارتی وفد جلد متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا اور پاکستان اور امارات کے بزنس چیمبرز ، اکنامک زونز اور فری زونز میں باہمی اشتراک سے کاروبار میں اضافہ کیا جائے گا۔تقریب سے پاکستان بزنس کونسل کے نائب صدر نفیس احمد ،ڈائیریکٹر بزنس کونسل مصطفے سلطان ،سایق صدر بزنس کونسل احمد شیخانی نے بھی خطاب کیا تقریب میں بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات ،شبیر مرچنٹ ،راشد اشرف ،میاں عمر ابراہیم ،سلیم تابانی ،کامران احمد ریاض،فاروق احمد چئرمین سمانا گروپ ،سکائی بز کے سی ای او غلام صمدانی ،عرفان افسر اعوان ،سید آصف زمان ،سید سلیم اختر ،شفیق الرحمان ،راو ہولڈرنگ کے سی ای او علی راو ،انجئیر زبیر خاں ،عقیل وکیل،نبیل جوز،مصطفے الطاف ،خرم خواجہ ،عزیز علی اکبر ،عمران چوہدری ،طاہر انوالہ ،رہیس قریشی ،علی رہیس قریشی ،ایاز نبی والا،نعیم احمد ،پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر طاہر منیر طاہر ،سبط عارف ،سعدیہ عباسی ،حافظ زاہد علی معروف صحافی اشفاق احمد کاشان تماثل اور پاکستان بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی