پاکستان ایسوسی ایشن دبئ کے ونگ پاکستان جرنلسٹ فورم ( PJ F ) کے نئے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

دبئی ( لیڈنگ نیوز ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئ کے ونگ پاکستان جرنلسٹ فورم ( PJ F ) کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد پاکستان جرنلسٹ فورم کے نو منتخب صدر طاہر منیر طاہر ،سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی ،نائب صدور سبط عارف ،مظفر رضوی ،زمرد بونئیری ،جنرل سکرٹری حافظ زاہد علی ،جوائنٹ سیکرٹری ارشد چوہدری ،فنانس سیکرٹری ارشد انجم ،انفارمیشن سیکرٹری اعجاز گوندل سمیت ایگزیکٹو باڈی کے ارکان سہیل خاور ،احمد قریشی ،خالد گوندل سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے حلف لے لیا۔پاکستان قونصل خانے دبئی کے سبزہ زار میں ہونے والی اس حلف برداری تقریب میں پاکستان بزنس کونسل دبئ کے صدر اقبال داود ،مصطفے ہیمانی ،شبیر مرچنٹ ،پاکستان ایسوسی ایشن دبی کی نمائندگی خالد امتیاز ،ابوبکر امتیاز اور مریم ممتاز نے کی جبکہ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری ،جنرل سیکرٹری افتخار چوہدری اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یاد رہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر انتظام پاکستان جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستانی صحافیوں کا فورم ہے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے نئے عہدیدران بالخصوص فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کو مبارک باد دی۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستانی صحافی نہ صرف عوامی مسائل اجاگر کریں گے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے بھی پاکستانی سفارتی حکام کا ساتھ دیں گے۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے مزید کہا کہ پاکستانی صحافی برادری ملک کے زرمبادلہ میں اضافے اور سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔صدر پاکستان جرنلسٹ فورم طاہر منیر طاہر نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی صحافیوں نے متحدہ عرب امارات میں عوامی مسائل ہمیشہ اجاگر کئے ہیں اور عہد کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ڈئرایکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونکیشن مریم ممتار نے پاکستان جرنلسٹ فورم سے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہ نئے عہدیداران مل کر پاکستانی برادری میں شعور و اگاہی پیدا کرنے کیلئے کوشش کریں گے اور پاکستان کمیونیٹی میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں گے۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے نئے صحافتی عہدیدران کو مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی صحافتی برادری ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لارہا ہے۔پاکستان بزنس کونسل دبئ کے صدر اقبال داؤد نے پاکستان جرنلسٹ فورم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافتی فورم اتحاد و یگانگت کی مثال ہے جو پاکستانی برادری اور پاکستان میں سرگرم صحافیوں کیلئے بھی مشعل راہ ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بزنس برادری کی موثر آواز مصطفیٰ ہیمانی نے کہا کہ پاکستان صحافی قلم سے صدقہ جاریہ کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔دبئی کی معروف کاروباری شخصیت شبیر مرچنٹ نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کیلئے پاکستان برنس برادری کا تعاون ہمیشہ رہے گا کیونکہ وہ قلم سے خدمت خلق کررہے ہیں۔ دبئی کے مشہور کشمیری کاروباری شخصیت ساجد عباسی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ گھمبیر مسائل کے حل کیلئے بھی دبئی میں موجود صحافی فعال کردار ادا کریں گے۔