کشمیر کمیونٹی یو اے ای کا اہم اجلاس ، اوورسیز کشمیریوں کو آئندہ کے لائحہ عمل بارے آگاہ کرنے کا فیصلہ

دبئی (راجہ اسد خالد سے)کشمیر کمیونٹی یو اے ای کا اہم اجلاس دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں کشمیر کی تمام پارٹیوں ، سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی ، اجلاس میں یہ طے پایا کہ کشمیر کے تاریخی دن 5فروری اور 27 اکتوبر کے دن کو کس انداز میں اور کہا ں منایا جائے گا، تحریک آزادی کشمیر پر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر کسی قسم کی سودا بازی اور غفلت نہیں کرنے دی جائے گی، اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے اوورسیز کشمیری کمیونٹی مڈل ایسٹ، سعودی عرب ، یو کے ، یورپ اور امریکہ میں رہنے والے تمام کشمیریوں کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے گا اور ان سے مشاورت بھی کی جائے گی، مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان نے ہمیشہ سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے، ہندوستان کے مظالم کے خلاف کشمیری 70سال سے جانی اور مالی قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیری حق خودارادیت تک یہ جدوجہد جاری رکھیں گے، اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو روکا جائے اور ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت دیا جائے، یوم یکجہتی کشمیر کے دن تمام پاکستانی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اجلاس میں معروف بزنس مین اور گلف گروپ کے چیئرمین سردار شبیر، سابقہ حکومتی مشیر و صدر پیپلزپارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب، سابقہ کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر و سابق صدر ن لیگ یو اے ای راجہ عبدالجبار ، مسلم کانفرنس کے رہنما صدر یو اے ای چوہدری سکندر رانا افتخار ، رہنما مسلم کانفرنس ایاز کیانی صدر کشمیر مسلم سوسائٹی , راجہ محمد عاشق خان،معروف کاروباری شخصیت ،چوہدری اخلاق سابق چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ، صدر جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم یو اے ای راجہ اسد خالد ، صحافی راجہ طارق ، ارشد ملک صحافی نے شرکت کی ، اجلاس میں یہ طے ہوا کہ آئندہ کے لائحہ عمل پر وزارت خارجہ پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے ان تاریخی دنوں پر اوورسیز میں ہونے والے پروگراموں پر گائیڈ لائن کی جائے گی۔