دبئی (راجہ اسد خالد سے )ریاست جموں کشمیر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں آل پارٹیز کانفرنس ۔تفصیلات کے مطابق ریاست جموں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر متحدہ عرب امارات میں جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تعاون سے آل پارٹیز کانفرنس کا انقعاد کیا گیا جس میں ریاست جموں کشمیر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اس موقع پرتمام جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور کشمیر میں بھارتی مظالم اور آرٹیکل 370 اور 35Aکے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد کرانے کے اپنا رول ادا کرے بھارت کشمیر میں تاریخ کا بدترین تشدد کر رہا ہے ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے مکمل محروم کیا جا چکا ہے کشمیر سے اس وقت تمام تر مواصلاتی رابطہ کٹا ہوا ہے ایک ماہ سے مسلسل کرفیو نافذ ہے کھانے پینے کی اشیا دوایوں کی قلت ہو چکی ہے۔
مودی طاقت اور اقتدار کے نشے میں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے مقررین نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا عالمی برادری بلخصوص اسلامی ممالک بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے اور ظلم و ستم کے خلاف دباو ڈالیں اور مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا رول ادا کریں آل پارٹیز کانفرنس میں شامل تمام سیاسی و مذہبئ جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور پر یہ مطالبہ بھی کیا کہ اقوام متحدہ کی قراداوں کے مطابق مسلہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق کیا جائے اور ان کو راے شماری کا موقع دیا ہے کانفرنس کے اختتام پرصدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ اسد خالد نے نے آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ پڑھ سنایا مشترکہ اعلامیہ میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کشمیریوں پر ہونے والےبھارتی ظلم و ستم کا فوری ٹوٹس لینے کا مطالبہ کیا کانفرنس نے مشترکہ طور پر کشمیر میں بھارتی غیر آئنی ترمیم اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کرفیو لاک ڈاون ختم کرنے اور کشمیری رہنماوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیریوں ریفرینڈم کے زرئعے حق خود ارادیت کا موقع دیا جو اقوام متحدہ کی قرادادوں کی شکل میں موجود ہے کانفرنس کے اعلامیہ میں ریڈکراس اور دوسرے انسانی حقوق کئ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کی وجہ سے بنیادی انسانی ضروریات کی اشیا ادویات کی قلت کو دور کیا جائے اورعالمی مبصرین کو کشمیر میں داخلے کی اجازت دی جاے۔
آزاد کشمیر گلگت بلتستان پر مشتمل ایک قومی حکومت کا قیام عمل لایا جائے اورحکومت پاکستان اسے باضابظہ تسلم آزاد عبوری حکومت تسلیم کرےاور عالمی فورم پر بھی آزاد حکومت کو تسلم کرانے میں اپنا کردارادا کرے کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے کشمیریوں کی راے لیں اور مذاکرات میں دونوں طرف کی کشمیری قیادت کو شامل کیا جائے بصورت دیگر اس کے بغیر کشمیریوں کو کسی قسم کے مذاکرات منظور نہٰیں ہوں گے تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا قبول نہ ہو گا آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور شملہ معاہدہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا پاکستان تمام ممالک میں اپنے سفارتی خانوں میں کشمیر ڈسک قائم کرئےایل او سی پر جاری غیر اعلانیہ جنگ بند کی جائےاور باڈرز پر رہنے والے کشمیریوں کو بنکرز بنا کر دیئے جائیں اور شہید ہونے کشمیریوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے کانفرنس میں بڑی تعداد میں صحافیوں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر راجہ عبدالجبار نے کی جبکہ سٹیج سیکٹریٹری کے فرائض سید وقار حسین گردیزی ایڈوکیٹ نے ادا کئے جبکہ دیگر شرکا کانفرنس میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے آئ سردار جاوید یعقوب ،صدر مسلم کانفرنس یو اے ای چوہدری سکندر ،ابرار شاہ،سردار شبیر مغل سابق صدر جمون کشمیر لبریشن فرنٹ یو اے ای ،سردار شاہد اختر صدر نیشنل عوامی پارٹی متحدہ عرب امارات ،سردا عتیق منہاس رہنما جماعت اسلامی،سردار ارشاد رہنما جموں کشمیر پیپلز پارٹی،چوہدری اخلاق رہنما پاکستان تحریک انصاف،سردار عمران رہنما تحریک انصاف،راجہ امجد کبیر،نائب صدر چنار ونگ پاک ایسوسی ایشن دبئی،سجاد میر سرنگر ،شہزاد خان سٹیٹ ویوز ڈیجٹل میڈیا گروپ،عابد چغتائ ریذیڈنٹ ایڈئٹر کشمیر ایکسپریس راجہ مدثر ارشاد بیوروچیف روزنامہ جموں کشمیر ،راجہ وسیم رہنما جمعیت علما اسلام ،حفیظ منہاس ،عظیم رفائ،شفیق تھکیالوی اور دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔