راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی شہر میںڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 463افراد کو ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے پر ہسپتالوں کے ڈینگی شعبہ میں داخل کیا گیا،روزانہ کی بنیاد پر 460سے زائد مریضوں کو ڈینگی شعبے میں لایا جاتا ہے ۔
شہر کےتینوں الائیڈ ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتالوں میں 900سے زائد افراد ڈینگی کے کاٹنے کے باعث زیر علاج ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی چکلالہ کینٹ بورڈ،اندرون شہر مارگا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سوات میں ڈینگی کا لارواہ شدت اختیار کر چکا ہے ،جس کے سدباب کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔