پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب کی طرف سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام

دبئی ( نمائندہ خصوصی ) فوکل پرسن مینسٹر اوورسیز و صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب کی طرف سے کشمیری و پاکستانی کمئونیٹی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسمیں کیثر تعداد میں سیاسی سماجئ و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت شرکاء تقریب نے پاکستان کے سیاسی حالات بات کی سردار جاوید یعقوب نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسئ و معاشی صورتحال سے اورسیز کمئونٹی انتہائی فکر مند ہے ان کا کہنا تھا عدلیہ بحران آئنی طور پر پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے چیف جسٹس آف پاکستان فل کورٹ بنا کر قوم کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں موجودہ سیاسی آیئنی بحران کے حل کے لیے فل کورٹ بینج بنا کر ملکی مفاد میں فیصلہ کریں ملک کو اس وقت اتحاد و یکجیتی کی ضرورت ہے انہوں نےکہا کہ تمام سیاسی قیادت ملکر ملک کو موجودہ بحران سے نکالے اورسیز میں بسنے والوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ملکی سلامتی اور اسکی بقا کے لیے لازم ہے کہ ادارے آیئن و قانون کی حد میں رہ کر فیصلے کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنی سیاسی جہدوجد آیئن کے دائرے میں رہ کر کی ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تقریب میں شرکا نے رمضان المبارک کی اہمیت اور اورسیز میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونیٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور سردار جاوید یعقوب کی طرف سے افطار ڈنر کے اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب سے چئیرمین گلف گروپ معروف بزنس مین ،سردار شبیر ،مبشر راٹھور ، سابق کوآرڈئنٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ عبد الجبار ، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سجاد شاہ ،جنرل سیکٹری یو اے ای پی پی پی خادم شاہین ، پیپلز پارٹی گلف کے صدر میان منیر ہنس ، راشد چغتائی، ایڈیٹر آن لائن گلف نیوز اشفاق احمد ، داود شریف ، صدر پاک چنار ونگ امجد کبیر ، ندیم عبد اللہ ، سردار الماس ،مسلم کانفرنس کے رہنما رانا افتخار ، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ راشد علی ، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر راجہ اسد خالد ،رہنما پیپلز پارٹی شیر محمد شانی، محبوب کسانہ، مومن ملک غزالہ چغتائ،کشمیر جرنلسٹ فورم یواے کے صدر آصف راٹھور، عابد چغتائی، راجہ شجاعت صابر، ظفر حیات ،راجہ عرفان ، نے شرکت کی تقریب میں شرکا نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور موجودہ حالات میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھئ غور کیا تقریب کے اخر میں بیماروں محرومین اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی تقریب کے اختتام پر میزبان سردار جاوید یعقوب کی طرف سے شرکا کے لیے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا سردار جاوید یعقوب نے تمام مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا