اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کا رہائشی نوجوان ریحان پب جی کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گیا۔والدین کے مطابق ریحان روزانہ کی بنیاد پر 12 سے 14 گھنٹے پب جی گیم کھیلتا تھا، قتل وغارت سے بھرپور گیم کھیلنے کی وجہ سے ریحان کے دماغ پر اثر پڑا جس کے بعد زبان اور جسم نے حرکت چھوڑ دی۔ والد نے بتایا کہ ریحان گیم کھیل کر سویا تھا ۔
ہم نے جب اسے صبح دیکھا تو اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور اس کے دل کی دھڑکن رکی ہوئی تھی۔اس سے قبل ریحان کا چچا زاد بھائی بھی اس گیم کے مضر اثرات کا شکار ہو چکا ہے۔فرقان نے بتایا کہ ہم سب کزنز گیم کھیل رہے تھے ، مجھے اچانک پتہ نہیں کیا ہوا میں بے ہوش ہو گیا اور جب مجھے ہوش آیا تو میں ہسپتال میں موجود تھا۔