پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں گول اسکور کرنے کے بعد ’’سجدہ‘‘ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرستیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ کے دوران الشاب کے خلاف گول اسکور کرنے کے بعد ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ سجدہ کررہے ہیں جس کی پر تمام کھلاڑی تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
رونالڈو گول اسکور کرنے کے بعد اپنے ٹریڈ مارک اسٹائل میں ’سیو‘ (جشن منانے کا انداز) اپناتے تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: نامناسب تصاویر؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا
الاول پارک اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے الشباب کے خلاف 2-3 سے فتح سمیٹی اور سعوفی پرو لیگ میں فائنل کھیلنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کی جانب سے میچ کے 59 ویں منٹ میں گول اسکور کیا گیا تھا۔