وزیراعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ کو) طلب کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 مئی کے واقعات اور اس میں ملوث ملزمان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتیں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک کو درپیش چیلنجز کو زیر غور لایا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔