اسلام آباد: یو ایس ایڈ کی نئے معاہدے میں پاکستان کو 5 سال کے دوران 445.6 ملین ڈالر کی امداد ملے گی۔
اقتصادی امور ڈویژن اور یو ایس ایڈ کے درمیان اسلام آباد میں ترقیاتی معاہدے پر دستخظ کیے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محترمہ اسوبل کولمین موجود تھیں۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے، ڈاکٹر کاظم نیاز اور مسٹر ریڈ ایسچلیمین کے نئے پانچ سالہ ترقیاتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
پاکستان اور یو ایس ایڈ کے درمیان 13 سال بعد ترقیاتی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترقیاتی معاہدہ موسمیاتی لچکدار، اقتصادی ترقی اور جمہوری طرز حکمرانی کی حمایت کرتا ہے جبکہ ترقیاتی معاہدہ پاکستان میں بہتر تعلیم اور صحت کی حمایت کرتا ہے۔
نئے 5 سالہ معاہدے پر دستخط، پاکستان اور امریکا نے ترقیاتی شراکت داری کو مستحکم کیا ہے۔