چئیرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف جعلسازی کامقدمہ درج

اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شہزاد اکبر ، ذلفی بخاری اور فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ اسلام آباد میں گھڑیوں کے دکان کے مالک کی شکایت پر درج کیا گیا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگرملزمان نے ان کی دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں اور لیٹر ہیڈ پر جعلی بل بنائے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی گھڑیاں ہم نے نہیں خریدیں اور نہ ہی ایسی کسی خریداری کی کوئی ٹرانزیکشن ریکارڈ پر ہے۔ نامزد ملزمان نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کی اور جھوٹ بول کر ہمارا نام استعمال کیا۔
پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اوردیگر کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کامقدمہ درج کرلیا۔