صدر تحریک انصاف سردار عبد القیوم نیازی نے ضمنی الیکشن کو بدترین دھاندلی زدہ قرار دے دیا

تتہ پانی(نمائند ہ خصوصی )صدر تحریک انصاف سردار عبد القیوم نیازی نے ضمنی الیکشن کو بدترین دھاندلی زدہ قرار دے دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کی بدترین مداخلت اور وسائل کے بے دریغ استعمال کے سامنے تمام ادارے بے بس دکھائی دیے، آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایسے دھاندلی زدہ الیکشن کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کو جعلی ووٹ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دی گئی، پورے حلقے کا ٹرن آؤٹ 25% کم لیکن مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے اثر رسوخ والے اسٹیشنز کا ٹرن آؤٹ 90% سے بھی زائد ہے۔ الیکشن کی شفافیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ راجہ ضمیر و دیگر سینئر کارکنان حلقہ وسطی باغ کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انتہائی نامساعد حالات میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے کھڑے رہے اور عمران خان سے بے وفائی نہیں کی، ایسے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے والے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جب بڑے بڑے نام عمران خان کو چھوڑ گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تتہ پانی ریسٹ ہاؤس میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سیاسی انتقام کی ایک بدترین روایت قائم کی جا رہی ہے، جعلی اور بے بنیادوں مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم حکومت ہوش کے ناخن لے، وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، ملک کی مقبول ترین جماعت کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے سیاسی انتقام پی ڈی ایم حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ وہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کا گریبان پکڑے گی۔ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پارٹیوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں