سردار ظہیر احمد کوامریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر ایوارڈ ملنا اہل کشمیر کے لیے اعزاز ہے‘سردار ذوالفقار
کراچی (نمائندہ خصوصی)امریکی محکمہ خارجہ کیطرف سے ڈی آئی جی پونچھ وسدھنوتی سے تعلق رکھنے والے سردار ظہیر احمد کو انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر ایوارڈ ملنا اہل کشمیر کے لیے اعزاز ہےسردار ظہیر احمد کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکے لیے نیک خواہشات اور امنگوں کا اظہار کیا ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کےصدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ظہیر احمد کی اس سے قبل سردار ظہیر احمد نے ایف آئی اے میں بھی خدمات پیش کی اور کشمیر کا نام روشن کیا ۔ایسے سپوت ہمارے لیے سرمایہ ہیں ان کی خدمات کوآزادکشمیر وپاکستان میں۔قدر کی نگاہ سے دیکھا جاے گا ۔سردار ذوالفقار علی خان کا کہنا تھا کہ اہل۔کشمیر کےان سپوتوں نے دنیا بھر میں پاکستان وکشمیر کا نام روشن کیا ان ہیروز کو شہیدوں غازیوں کی سرزمین سلام پیش کرتی ہے ظہیر احمد خان کی وجہ سے پاکستان وکشمیر میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں کردار مثالی ہے جس کا اعتراف امریکی وزارت خارجہ نے بھی کیاسردار ذوالفقار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ظہیراحمد ایک اصول پسند ایماندار آفیسر ہیں