لاہور(نمائندہ خصوصی)ورچوئل ایکسپو جدید دور میں کاروبار کو نئی جہتیں فراہم کرے گی۔ کورونا کے وبائی حالات میں ورچوئل ایکسپو کے ذریعے معیشت کو سہارا دینے کی حکومتی کوشش میں معاونت کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ورچوئل (آن لائن) ایکسپو کے بانی و چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ کرونا کے موجودہ حالات میں ورچوئل ایکسپو پاکستانی پراڈکٹس کو قومی اور بین اقوامی سطح پر متعارف کروانے کا ایک آسان ، محفوظ اور موثر ذریعہ ہے۔ وی ایکسپو کے ذریعے لوگ گھر سے نکلے بغیر اپنے موبائل لیپ ٹاپ کے ذریعے ایکسپو اٹینڈ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورچوئل ایکسپو وزٹرز اور سٹال لگانے والے Exhibitors دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ یاد رہے اس جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی ایکسپو وزٹرز کے لیے بلا معاوضہ ہوتی ہے۔ایکسپو میں وزٹرز پراڈکٹس کی تصاویر، ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے نمائندوں سے براہ راست ویڈیو چیٹ بھی کر سکیں گے۔ نعیم ثاقب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کاروباری حضرات ورچوئل ایکسپو کی ویب سائٹ vexpo.pkپر وزٹ کرکے اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔