مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کارکنوں کے اوپر سے گزر کر کسی اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اتحاد کا مظاہرہ کریںکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے۔ ہم نے آزاد کشمیر سے ان لوگوں کو باہر نکال دیا ہے جنھوں نے ہمارا مینڈیٹ چھینا تھا۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پیچھلے دور میں ایک کلو میٹر سڑک نہیں بنی۔ یہ حکومت مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں ۔یہ نیشنل کا مکس اچار ہے ہم نے جمہوری سسٹم کو ختم نہیں کرنے دیا۔ پیپلز پارٹی والے لسٹیں لے کر پہنچے کہ مشیر اور عہدیدار لگیں لیکن اس کی وجہ سے آج تک کابینہ نہیں بن سکی۔ نئی شامل ہونے والوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ وہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں مسلم لیگ ن کے زیر انتظام ورکرز کنونشن عر تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے۔ اس موقع پر سابق وزراء حکومت بریسٹر افتخار گیلانی،سردار مصطفی بشیر عباسی، راجہ مظہر قیوم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عارف خان، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ افتخار ایوب خا۔ ، راجہ فیصل آزاد خان، نومنتخب صدر راجہ اشراف خان، راجہ عابد علی عابد، ایس پی ریٹائرڈ سردار ریاض عباسی وائس چیئرمین ضلع مظفر آباد راجہ ناصر لطیف خان۔ سیکرٹری جنرل ذہیب عباسی اور دیگر ۔ے خطاب کیا۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اسمبلی میں جانے کا راستہ اتحاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں کارکن ہوں مجھے لیڈری کا دعویٰ نہیں لیکن کارکنوں کے اوپر سے گزر کر کسی جماعت کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔ آپ کے مشورے کے بغیر کوئی کام نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے لوگوں کو 1990 والے ایکٹ کے تحت پہلے اختیارات دیے جائیں تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دیا جائے حکومت فوری توجہ دی جائے آٹے کا بحران دس پندرہ دن میں حل ہو جائے گا۔جنگلات کے حوالے سے جاری ہونے والے آرڈیننس پر نظر ثانی کی جائے سمگلنگ کو روکا جائے ہو سکتا کہ اس سمگلنگ میں کیا پتا سابق وزیر شامل ہوں ان کو روکا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہمنے مسلم لیگ کو گراس روٹ لیول پر منظم کیا آثار بتا رہے ہیں پاکستان میں اکثریت کے ساتھ مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی۔ آزاد کشمیر میں جو تعمیر و ترقی ہم نے سابقہ حکومت میں شروع کی اس کو وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے۔ اس حکومت کو بھی شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے جاری کیے دس ارب دیے تو تب کچھ کام شروع ہوئے۔ اگر آزاد کشمیر کے عوام تعمیر و ترقی چاہتے ہیں تو مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں