لاہور(شوبز رپورٹر) ڈائریکٹر اور اسکرین پلے رائٹر عماد اظہر ایک عمدہ مختصر فلم “RAHYMA” لائے ہیں۔ عماد اس فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ فلم کے پیچھے فلسفہ بیان کرتے ہوئے عماد اظہر نے کہا ، ”بیٹیاں ایک نعمت ہیں۔یہ فلم بیٹیوں کی طرف معاشرے کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ایک پوری کوشش ہے ۔ یہ کام ان لوگوں کے سوالوں کا جواب ہے جو لڑکیوں کو ذمہ داری یا بوجھ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مادہ پرستی کی دنیا میں معاشیات کی بجائے محبت کی بنیاد پر تعلقات کو استوار رکھنا اور ان کی قدر کرنا ضروری ہے۔ اس لحاظ سے ، فلم صنف سے بالاتر ہے اور واقعتا ہم سب کو مجبور کرتی ہے کہ ہم اپنے اردگرد دیکھیں اور موضوع کو سمجھنے کی کوشش کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختصر فلم کو انتہائی پذیرائی مل رہی ۔ فلم کا پیغام آسان ، خالص اور آفاقی ہے۔عماد اظہر اپنے فلیگ شپ پروڈکشن ہاؤس میڈی ٹیشن پروڈکشن کی سربراہی کے علاوہ ایک ماہر مصنف ، شاعر ، مفکر ، اور میڈیا مشیر ہیں۔