دبئی(نمائندہ خصوصی )دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اورسڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والی خواتین کو طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق دبئی میں پولیس نے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی اور موٹرسائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے والی خواتین کو دو ہزار درہم یعنی ایک لاکھ 66 ہزار روپے کا ابتدائی جرمانہ ‘جبکہ لاپرواہ ڈرائیوروں کی موٹر سائیکل 60 دن ضبط رہے گی پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ گاڑی چھوڑانے کیلئے 50 ہزار درہم یعنی لگ بھگ 42 لاکھ پاکستانی روپے دینا پڑیں گے‘دبئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خواتین نے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ، لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ اور موٹر سائیکل ضبط کیا جائیگا ‘جبکہ شہری لاپرواہ ڈرائیوروں کی فوری اطلاع 901 یا دبئی پولیس کی سمارٹ ایپ پر ‘پولیس کو دیں