اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں یہ تاریخ تجویز کی گئی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ نو اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، آرٹیکل 48 کی شق فائیو کے تحت صدر مملکت کو اختیار ہے کہ 90 روز کے اندر تاریخ مقرر کرے۔خط میں صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔