سکندر حیات کی موت قومی سانحہ، خدمات سنہری حروف میں لکھی جائینگی، کشمیر کمیونٹی، یو اے ای کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

دبئی (راجہ اسد خالد) لیڈنگ نیوز
خطہ کشمیر ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گیا سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار سکندر حیات کی موت قومی سانحہ ھے آج ریاست نہی دنیا بھر میں کشمیری غم کی کیفیت میں ہیں مرحوم ریاستی سیاست کا بڑا نام اور کردار تھے، وہ اک سایہ دار شجر تھے مرحوم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت اور کشمیر کی تعمیرو ترقی کو فرض سمجھ بغیر رنگ و نسل و علاقہ سر انجام دیا اپ کا خاندان نسل در نسل سیاست میں قومی خدمات سر انجام دیتا رہا قومی اتحاد کی سیاست اور قیادت بھی مشکل ترین دور میں کی اپکی خدمات قومی جمعوری اتحاد ھو یا کشمیر میں اضلاع کا قیام یا مہاجرین کی ابادکاری سلارجمعوریت کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جایگی
آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لی بطور وزیراعظم کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے سرگرم رہے ان کا نام آزاد کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا
وہ غلط کو غلط اور درست کو درست کہنے کی خداداد صلاحیت سے مالامال تھے
چونکہ مرحوم ایک سرگرم کردار تھے تو
انکے ناقدین بھی بہت ہیں،
زندہ لوگوں سے اختلاف ہونا ایک فطری عمل ہے لیکن اج جب وہ چلے گئے تو بے حد افسوس ، اللہ بخشش و مغفرت والا معاملہ فرمائے، پسماندگان میں سردار فاروق سکندر یا طارق سکندر ھی نہی بلکہ یہ ہم سب کہ لیے مشکل وقت ھے اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور انکے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا کرے سلار جمعوریت کے ایصال و ثواب اور انکی دعاے مغفرت کے لیے دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا اانقعاد کشمیر کمونئٹی یو اے ای اور مسلم لیگ ن یو اے ای نے مشترکہ طور پر کیا دبئ کے مقامی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
مقررین کا مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا پروگرام میں آزاد کشمیر کے سیاسی پارٹیز کے قائدین کاروباری ،سماجی شخصیات سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین میں راجہ عبد الجبار صدر مسلم لیگ ن یو اے ای ، سابق مشیر حکومت و صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار جاوید یعقوب ،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر محفوظ چیچی۔ صدر مسلم کانفرنس یواےای سکندر چوہدری۔ معروف بزنس مین سردار ساجد اقبال عباسی ، رہنما جماعت اسلامی راجہ محمد عاشق خان، ڈاکٹر یعقوب، صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات راجہ اسد خالد۔ رہنما تحریک انصاف سردار عمران ، عامر یعقوب۔ مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی محمود چوہدری۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف یواےای۔عاصم برق۔ احمد مختار۔ ۔ رہنمامسلم کانفرنس نئیر حنیف ،۔ رہنما مسلم کانفرنس زاہد کشمیری۔ سردار زاکر۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی محبوب کسانہ، ابرار شاہ، سینئر نائب صدر پی وائی او یواے ای فاروق بانیاں۔ رہنما جماعت اسلامی آیاز کیانی۔عتیق۔منہاس۔ حافظ عرفان شاکر۔ محسن کریلوی۔ صابر فراز۔ ندیم عبد اللہ ، صدر چنار ونگ امجد کبیر ، حافط قاری عظیم رفائ ، حافظ ارشد ،اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ ایصال ثواب کے لیے دعا حافظ محمد عظیم رافائ نے ادا کی۔مقریرین نے راجہ عبد الجبار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عبد الجبار نے کشمیر کمیونٹی کو جمع میں اپنا کردار ادا کیا پروگرام کی سٹیج سیکٹری کے فرائض بھی راجہ عبد الجبار نے ادا کئے ۔