اسلام آباد: (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی جس کے باعث دونوں کو تبدیل کرنے کا کہا گیا۔