اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کی خبروں کی تردیدی کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم ان کے وکیل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا گیا یا انہیں زہر دیے جانے کا خدشہ ہے۔وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ انہیں کل سمجھنے میں فرق لگا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اس لیے انہیں خدشہ ہے کہ انہیں سلوپوائزن دیا جاسکتا ہے۔