ہیلپنگ ہینڈ کے زیرِ اہتمام ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیلپنگ ہینڈ کے زیرِ اہتمام ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس میڈیا ورکشاپ کا مقصد میڈیا سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی استعداد کار کو بڑھانا اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا سے استفادہ کرنا تھا ۔اس سلسلہ میں پاکستان کے نامور ٹریننرز اور مختلف چینلز کے اینکرز نے ٹریننگ دی ۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں ٹول کٹس اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ کے سینئر پروگرام منیجر وسیم سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا ترقی کے منازل طے کر رہی ہے اور ہمیں بھی اپنی نئی نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس ہوتے ہوئے ترقی کی منزل کی طرف بڑھنا ہو گا ۔ نوجوان نسل انسانیت کی خدمت ، معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے سوشل میڈیا کا درست استعمال کریں ۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد سوشل میڈیا کے درست استعمال کا خیال رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔تقریب سے ہیلپنگ ہینڈ کے میڈیا ڈیپاڑٹمنٹ ہیڈ عابد علی بخاری ، ہیلپنگ ہینڈ کے کوآرڈینیٹر تصور امتیاز ، پریس کلب دہیرکوٹ کے صدر مہتاب اشرف اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔