دبئی (نمائندہ خصوصی)عوام سردارعتیق کے راستوں میں پھولوں کے گلدستے لیکر کھڑی رہتی تھی گاڑی کا شیشہ اتارے بغیر ہاتھ ہلا کر گزر جاتے تھے اب وہ وقت ہے کہ اب وہ لوگوں کی خوشی غمی دعا خیرات میں جا کر سعادت سمجھتے ہیں یہ غربی باغ کی عوام کی اور میری جیت ہے ہماری مسلم کانفرنس اور سردار عتیق احمد خان کے ساتھ کوئ ذاتی جنگ نہیں بلکہ سیاسی اختلاف ہے سردار ساجد اقباسی عباسی کا کہنا تھاکہ انہوں نے لوگوں کو جان بوجھ کے پسماندہ رکھااور نوجوانوں کو تعلیم اور شعور سے دور رکھ کر اپنی سیاست چمکائ ہے آج جب ہم نے ان کی سیاسی دم پر پاوں رکھا تو پچاس پچاس کروڑ کے منصوبے آنے شروع ہو گیئے ستر سال سے پانچ پانچ سوگز بھی سڑک پختے کرتے تو آج ہمارے حلقے کی اتنی بری حالت نہ ہوتی انہوں نے عوام کی بنیادی ضرورت اور تعمیر وترقی چھوڑ کر عوام کو تحریک آزادی کشمیر اور امرکہ اور برطانیہ کی باتیں سناتے رہےاب انشاءاللہ سیاسی اپوزیشن لیڈران کے ساتھ ملکر ان کا سیاسی قلعہ قمع کریں گے