سائفر کیس ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عا ئد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عا ئد کردی گئی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی۔دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کو لغو اور من گھڑت قرار دے دیا۔ملزمان نے کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم غلط اور غیر قانونی ہے جسے چیلنج کریں گے۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ہم جمعرات کو گواہان کے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 سرکاری گواہان طلب کرلئے اور کیس کی سماعت آج (جمعرات تک) ملتوی کردی۔