بھارتی سپریم کورٹ کا 5اگست کے حوالے سے فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کیخلاف ہے ‘سردار ذوالفقار علی خان
کراچی (نمائندہ خصوصی)بھارتی سپریم کورٹ کا 5اگست کے حوالے سے فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کیخلاف ہے ۔اس فیصلے کا مقصدکشمیر کے ٹکڑے کرنا اور کشمیریوں کے تشخص کو ختم کرنے کی سازش ہے ایسا فیصلہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کے لیے قبول نہیں اقوام عالم اس کا نوٹس لے اور حکومت پاکستان اس حوالہ سے فی الفوراقدامات اٹھاےجو بھارت کے مذموم مقاصد کو روکنے میں کارمند ہوں ۔بھارت خطے کے امن کو پامال کرنا چاہتا دنیا بھارت کے اس قدم کو روکے ۔مودی ہندووں کو خوش کرکے ایک بار پھر حکومت میں۔انے کی تیاریوں میں مصروف ہے اس کے ان عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا.ان کا مزید کہناتھابھارتی سپریم کورٹ کا 5 اگستکےحوالے سے فیصلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے برعکس ہے۔جس کا مقصد کشمیر کی تقسیم ہے۔پاکستان کو اس وقت اس مسٸلے کو عالمی برادی کے سامنے اٹھاۓ اور بھارت کو یہ اقدامات واپس کرنے مجبور کرے۔ان کا کہنا تھاکہبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے کشمیریوں کو مایوسی ہوٸی ہے۔بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے منہ پر تماچہ ہے۔خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والا بھارت اقوام متحدہ کی طرف قرادادوں کے برعکس مقبوضہ علاقے کو ملک کا حصہ بنا رہا ہے۔کشمیری ایسےکسی بھی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔کشمیر کی آزادی اور خود مختیاری کے لیے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔بھارت کے اس طرح کے اقدامات خطے کے پاٸیدار امن کے لیے خطرہ ہیں۔عالمی برادری کو اس حوالے نوٹس لیتے ہوۓفوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔