دبئی میں زمین ڈاٹ کام کے ’’پاکستان پراپرٹی ایونٹ‘‘ میں مجموعی طور پر 5.5 ارب درھم کی پراپرٹیز پیش کی گئیں
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منعقد ہونے والے دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں کے 125 سے زائد پراپرٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ ان منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں شرکت کرنے والوں میں جہاں ایک بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی تھی وہیں یو اے ای کے قریبی ممالک سے بھی کثیر تعداد میں سرمایہ کار شرکت کرنے کے لئے پہنچے۔ جنہوں نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے ذریعے ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو ان کے اپنے وطن میں شاندار اور پُرکشش تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔ اس دو روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کو ملک کے سب سے کامیاب منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بلاواسطہ سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد اس لئے کیا کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کے کاروباری مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی ایونٹ حکومت پاکستان کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے پالیسیز سے مطابقت رکھتا ہے۔ کیونکہ اس ایونٹ کے ذریعے ہم نے سمندر پار خصوصاً متحدہ عرب امارات میں مقیم 15 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لئے حکومت پاکستان کے’ روشن اپنا گھر‘ پروگرام جیسی منفرد سہولت کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی ۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا کے علاوہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔
زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اپنی شاندار سہولیات اور عالمی معیار کے منصوبوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ ملک کے سب سے قابل اعتماد تعمیراتی منصوبوں کو متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں تک پہنچانے کی کوشش کرکے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے کےلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ دبئی، متحدہ عرب امارات میں 3 بار منعقد ہونے والے پاکستان پراپرٹی شو کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے، تاہم 2022 میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے چوتھے پاکستان پراپرٹی شو دبئی کروانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے بارے میں
زمیں ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا جبکہ عالمی سطح پر پانچواں بڑا پراپرٹی پورٹل ہے۔ 2006 میں اپنے قیام کے بعد زمین ڈاٹ کام نے انقلابی انداز میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے خریدار اور فروخت کنندہ کو انتہائی آسان انداز میں ایک دوسرے تک پہنچانے جیسی بے مثال سہولیات متعارف کرائیں، جس نے اسے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی پہلی ترجیح بنا دیا۔ زمین ڈاٹ کام پر ماہانہ 5 لاکھ 50ہزار سے زائد لسٹنگز پیش کی جاتی ہیں جبکہ 55 لاکھ سے زائد صارفین اسے وزٹ کرتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے پہلے پراپرٹی پورٹل کے ساتھ اس وقت 18 ہزار سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنسیز منسلک ہیں۔