راجہ شہباز خان کی سرپرستی میں راجہ سادات ، سردار شہزاد اور نیئر حنیف کاامجد گردیزی فہیم عباسی راجہ ارشد ، نصیر چشتی شہزاد خان، راجہ الفت شبیر ،راجہ مظہر حیات اور دیگر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب
دبئی(نمائندہ خصوصی )ٹاون کونسلر دھیرکوٹ سیاسی و سماجی رہنما راجہ شہباز خان کی سرپرستی میں راجہ سادات خان ، سردار شہزاد اور راجہ نئیر حنیف کی طرف سےپاکستان سے وزٹ پر آئے ہوئے مہمانوں سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن دھیرکوٹ سردار فہیم عباسی ایڈووکیٹ ،معروف سماجی رہنما راجہ ارشد ، نصیر چشتی ایڈووکیٹ، چیف ایڈیٹر سٹیٹ ویوز راجہ شہزاد خان، راجہ الفت شبیر ،راجہ مظہر حیات اور دیگر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،
میزبانی کے فرائض ٹاون کونسلر دہیرکوٹ،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شہباز خان کی سرپرستی میں ،راجہ سادات خان بزنس مین، راجہ نیئر حنیف اور ہردلعزیز شخصیت سردار شہزاد خان نے ادا کئے، راجہ عاشق ، راجہ اسد خالد ، راجہ شجاعت صابر بھائی، راجہ اظہر فاروق، سردار مکتوم عباسی، راجہ ندیم فاروق، راجہ کامران طا ہر،راجہ ذوالفقار علی خان، امتیاز بھٹی، راجہ خالد خان، راجہ طاہر خان اور دہیرکوٹ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی
، شرکاء نے اتحاد، اتفاق و یکجہتی کے فروغ اور ریاست کے معاملات میں اپنا بھرپور کردار ادا کر نے پر اتفاق کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں ،بیرون ممالک میں مقیم کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں انکی سفارتی سطح پر خدمات قابل تحسین ہیںمقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کی قابض افواج تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکی ۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ایسے میں بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومتوں کا کردار سوالیہ نشان ہے، تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار پاکستان نے ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کررکھا ہے کہ وہ انکو حق خودارادیت دلائے گی عالمی برادری کی خاموشی کیوجہ سے بھارت مظالم میں اضافہ کررہا ہے، 5لاکھ کشمیریوں کا خون عالمی برادری کے سر ہے جس نے کردار ادا نہیں کیا ،برطانیہ اور یورپ میں سفارتی سطح پر تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔