مظفرآباد(لیڈنگ نیوز انوسٹی گیشن سیل )سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے 2021 میں جعلی فرضی ترقیابی حاصل کرنے والے ماہر مضامین کے خلاف تحت قواعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔* سلیکشن بورڈ 2019 کی روشنی میں جعلی نوٹیفکیشن ظاہر کر کے 08 ترقیاب ہونے والے ماہر مضامین کی ترقیابی کے نوٹیفکیشن منسوخزمہ داران کے تعین اور ملوث آفیسران و اہلکاران کے لیے الگ سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انکوائری کے بعد کیس اینٹی کرپشن کو بھجنے کی ہدایت جن ماہر مضامین کے نام 2019 کے سلیکشن بورڈ کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھے۔ سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے منسوب جعلی و فرضی ایسے 03 نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر رزاق احمد ندیم نے 2021 میں جعلی فرضی ترقیابی حاصل کرنے والے ماہر مضامین کے خلاف تحت قواعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایک شکایت موصول ہوئی کہ چند ماہر مضامین نے جعلی نوٹیفکیشن کے زریعے ترقیابی حاصل کر رکھی ہے۔ جس پر سیکرٹری تعلیم سکولز نے فوری طور پر ایکشن لیا اور سارا ریکارڈ طلب کیا۔ ریکارڈ حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ سال 2019 میں سلیکشن بورڈ ہوا اس کے ایجنڈے میں چند ماہر مضامین کے نام شامل ہی نہیں تھے مگر وہ اسی سلیکشن بورڈ کے تحت ترقیاب ہو چکے ہیں۔ جس پر سیکرٹری تعلیم سکولز نے فوری طور پر کیس تیار کرتے ہوئے باقاعدہ حکومتی منظوری سے سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے منسوب 2021 کے جعلی و فرضی 02 نوٹیفکیشن زیر نمبر ای اینڈ ایس ای/ 10846-10836/ 2021مورخہ 08 اپریل 2021 نسبت ترقیابی ماہر مضامین راجه فهد سرفراز آفیشٹنگ ما ہر مضمون فزکس ہائیر سیکنڈری سکول ضلع کوٹلی،میاں اعظم رشید آفیشٹنگ ما ہر مضمون فزکس ہائیر سیکنڈری سکول دواریاں ضلع نیلم، محمد شفیق آفیشٹنگ ما ہر مضمون فزکس ہائیر سیکنڈری سکول بیرپانی ضلع باغ، مسٹر عبد الوحید آفیشٹنگ ماہر مضمون بیالوجی ہائیر سیکنڈری سکول بیر پانی ضلع باغ اور نوٹیفکیشن زیر نمبر ای اینڈ ایس ای/ 55-5445/ 2021مورخہ 25 فروری 2021 نسبت ترقیابی ماہر مضامین ظفر اقبال آفیشٹنگ ماہر مضمون ریاضی ہائیر سیکنڈری سکول جھنڈ گراں ضلع مظفر آباد، اشتیاق احمد آفیشٹنگ ما ہر مضمون ریاضی ہائیر سیکنڈری سکول کہوڑی ضلع مظفر آباد، شاہد حسن آفیشٹنگ ماہر مضمون ریاضی ہائیر سیکنڈری سکول بیر پانی ضلع باغ کے علاؤہ 2019 کے نوٹیفکیشن زیر نمبر ای اینڈ ایس ای/ 29-9019/ 2019 مورخہ 21 مارچ 2019 نسبت ترقیابی سید خالد گیلانی آفیشٹنگ ماہر مضمون اردو ہائیر سیکنڈری سکول ریڑہ ضلع باغ کے تینوں نوٹیفکیشن ہاء( بابت ترقیابیاں بطور ماہرین مضامین بی-(17) کو ظاہر کردہ تاریخ اجراء سے منسوخ / کالعدم قرار دے دیا گیا۔ متذکرہ بالا جعلی اور فرضی نوٹیفکیشن جاری کرنے میں ملوث آفیسران/اہلکاران اور مندرجہ بالا جعلی فرضی طور پر ترقیاب ہونے والے ماہرین مضامین کے خلاف الگ سے کارروائی عمل میں لائے جانے کی بھی منظوری حاصل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ زمہ داران کے تعین اور ملوث آفیسران و اہلکاران کے لیے الگ سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے زمہ داران کا تعین کرنے کے بعد کیس اینٹی کرپشن کو بھجنے کی ہدایت کی ہے اور جعلی ترقیابی حاصل کرنے اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف تحت قواعد کارروائی کی بھی ہدایت فرمائی ہے۔