ڈبلیو سی او کی انسانی وسائل کے انتظام میں ابوظبی کسٹمز کی تعریف

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) – عالمی کسٹمز آرگنائزیشن نے 25 نومبر 2021 کو جاری ہونے والی تازہ ترین سیکٹر گائیڈ میں ابوظبی کسٹمز انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ تنظیم نے( ہیومن ریسورس مینجمنٹ کسٹم ماحول میں بحران کے وقت اور اس سے آگے)کے موضوع سے ابوظبی کسٹمز کے بین الاقوامی بہترین کسٹم تجربے پر ایک کیس اسٹڈی شائع کی ہے۔ یہ کامیابی ابوظبی کسٹمز کے اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن پلان 23-2019کے فریم ورک کو حاصل ہوئی ہے۔ابوظبی کسٹمز مشرق وسطیٰ کی پہلی سرکاری ایجنسی ہے جس نے اوریکل کلاؤڈ سسٹم کے ذریعے ہیومن کیپٹل مینجمنٹ کو نافذ کیا ہے اور سسٹم کے لیے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی مہارت کو آزادانہ طور پر تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ادارہ ہے۔اس نظام کو اپنانے کے بعد سے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اوریکل کلاؤڈ سسٹم نے 14 انسانی وسائل کے نظاموں کو مربوط اور تبدیل کیا ہے۔یہ ملازمین کو معمول کے کاموں سے نمٹنے کے لیے سیلف سروس فیچرز کا استعمال فراہم کرتا ہے۔ یہ سسٹم موبائل ڈیوائس کو HR ٹولز تک رسائی فراہم کرتا ہےاور بہترین طریقوں کے ساتھ اپنی مطابقت برقرار رکھنے کے لیے ہر تین ماہ بعد خودکار طور پر نئے فیچرزکو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ ابوظبی کسٹمز خطے کی واحد سرکاری ایجنسی ہے جو سائیکو میٹرک گفتگو کا جائزہ لینے کے لیے عربی زبان کا استعمال کرتی ہے اور تمام بندرگاہوں سے متعلق آپریشنز پر ورچوئل رئیلٹی ٹریننگ کا استعمال کرتی ہے۔ ابوظبی کسٹمز نےکرونا کے دور کو کارکردگی بڑھانے اور ملازمین کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے موقع کے طور پر استعمال کیا ۔ ابوظبی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل راشد لحیج المنصوری نے کہا کہ WCO گائیڈ میں ایک کامیاب کیس سٹڈی کے طور پر ادارے کی شمولیت متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنے سٹریٹجک پلان کو عملی جامہ پہنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، انسانی وسائل کے انتظام، کاروباری ماڈلز اور خدمات کے لیے فعال جدید حل کے ذریعے اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور مزید بہتری حاصل کرنے کی خواہشمند ہے جو ابوظبی کسٹمز کو بین الاقوامی معیارات اور کسٹم کے بہترین طریقوں کے لحاظ سے علاقائی اور عالمی سطح پر معروف کسٹم انتظامیہ میں شامل ہونے کے قابل بنائے گا۔ ڈبلیو سی او نے یہ گائیڈ بین الاقوامی تنظیموں، کسٹمز کے محکموں، نجی شعبے کی مشاورتی فرموں اور دنیا بھر سے تعلیمی اداروں کے تعاون سے تیار کی۔ گائیڈ انسانی وسائل کے کلیدی شعبوں میں قیادت اور مواصلات، کاروباری تسلسل، کاروباری ماڈلزکےڈیزائن اور لچک کے علاوہ دیگر طریقوں پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد مختلف عالمی کسٹمز محکموں کو بنیادی رہنما خطوط اور سفارشات فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنے اسٹریٹجک کاموں کی حمایت کرتے ہوئےتنظیمی لچک کو بڑھا سکیں ۔