ہٹیاں بالا‘شدید بارشیں ‘جہلم ویلی کے رہائشی سرور حسین کا گھر زمین بوس

ہٹیاں بالا (بیوروپورٹ)گذشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نلہ کھانڈا بیلہ جہلم ویلی کے رہائشی سرور حسین ولد قاسم دین رہائشی مکان کے حفاظتی دیوار سرکنے سے مکان کا ایک بڑا حصہ تباہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو جائے گا جبکہ مکان رہائش کے قابل نہ ہونے کے باعث گھر والوں کو دوسرے مقام پر ہجرت کرنا پڑی۔بارش کے باعث زمین کا ایک بڑا حصہ سرکنا شروع ہو گیا ہے جو کسی بھی وقت لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن کر کے کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق شدید طوفانی بارشوں کی وجہ نلہ کھانڈا بیلہ کے رہائشی دو بھائیوں سرور حسین ولد قاسم دین مکان کو شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے سرور حسین ولد قاسم دین، نے وزیرحکومت،دیوان علی خان چغتائی، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی سے مطالبہ کیا ہے گھر کے ساتھ ساتھ مکان اور دیوار کی تعمیر کے لیے فوری طور پر فنڈز فراہم کیے جائیں