متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 301 نئے مریض ، مزید 149 صحتیاب ، ایک فوت

بوظہبی (نمائندہ خصوصی)وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 2 لاکھ 72 ہزار 115 ٹیسٹ کیئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی قومی سطح پر جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج میسر کرنے کی مہم جاری ہے ۔ اس کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 301 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار 438 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں ، ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے طبی پیچیدگی کے باعث مزید ایک مریض وفات پاگیا ، اس کے بعد ملک اس وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 2152 ہوگئی – وزارت نے مرنے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اور دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 149 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 38 ہزار 785 ہوگئی –