ڈی ایکس بی کنکورس اے، کے آخری مرحلے کے کھلنے کے بعد 100 فیصد آپریشنل ہوگیا

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی انٹرنیشنل کے (ڈی ایکس بی) ٹرمینل 3 پر کنکورس A کے آخری مرحلے کے افتتاح کے بعد، دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام ٹرمینلز، کنکورسز، لاؤنجز، ریستورانز کے ساتھ سو فیصد فعال ہے اور کے ریٹیل آؤٹ لیٹس بھی اب کھل گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ٹرمینل 3 دسمبر کے دوسرے نصف حصے میں انتہائی سفری رش کے ماہ کے دوران 16لاکھ سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کرے گا ۔ اکتوبر کے دوران دبئی آنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور ڈی ایکس بی نے نومبر میں ہر ہفتے 10 لاکھ مسافروں کے ساتھ اہم سنگ میل حاصل کیا ، اور یہاں کے اصل مقام والے مسافروں کی تعداد وبا سے پہلے کی سطح کے 94 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنا جہاں ہماری 100 فیصد سہولیات کھلی ہوئی اور صارفین کی خدمت کر رہی ہیں، اس کے علاوہ دبئی آنے والے مسافروں کی تعداد میں زبردست بحالی ایوی ایشن کے شعبے کے ساتھ ساتھ دبئی شہر اور اس کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ بہترین درجے کے حفظان صحت اور صحت کے پروٹوکول اقدامات پر عملدرآمد ، تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولیات اور مسافروں کے آرام، سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کسٹمر سروس اور مہمانوں کی معاونت کے وسائل میں اضافہ کے نتیجے میں وبا سے مضبوط بحالی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ایک بہت بڑی اجتماعی کوشش کی گئی اور ہمارے ملازمین اور شراکت داروں نے ڈی ایکس بی کو بیک اپ کرنے اور سو فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریٹ کرنے کے اہم چیلنج کو شاندار طریقے سے حاصل کیا ہے۔ مارچ 2020 میں بندش کے بعد مکمل آپریشنز کی طرف واپسی کا سفر متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے رہائشیوں کے لیے بین الاقوامی سفری ضوابط میں نرمی کے بعد 22 جون 2020 سے ٹرمینلز 2 اور 3 اورکنکورس B اور C کے اندر جانے والے مسافروں کے لیے دوبارہ کھولنے کے ساتھ شروع ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے بیرونی سفر 23 جون کو کھول دیا گیا تھا جبکہ دبئی میں 7 جولائی 2020 سے پہلے بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔ گزشتہ 18 ماہ کے دوران، مسافروں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس میں حالیہ مہینوں میں بھرپور تیزی آئی ہے۔ 2021 کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمدورفت 1کروڑ6لاکھ تک پہنچ گئی، اس کے بعد 2021 کی تیسری سہ ماہی میں زبردست تیزی اور اکتوبر 2021 میں اضافہ ہوا اور مسافروں کی سال کے آغاز سے ابتک کی تعداد2کروڑ7لاکھ تک پہنچ گئی۔ سال کے آخر تک تعطیلات کے مصروف موسم کے ساتھ مزید نمو دکھاتے ہوئے، 2021 کے آخر تک مسافروں کی تعداد 2کروڑ89 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ستمبر 2021 میں کی گئی پیشن گوئی سے21 لاکھ زیادہ ہے۔ پال گریفتھس نے مزید کہاکہ ڈی ایکس بی کی بحالی کی شرح نسبتاً زیادہ سائز کے دیگر ہوائی اڈوں سے بڑھ گئی ہے اور اس مثبت بین الاقوامی ساکھ کو نمایاں کرتی ہے کہ دبئی ایک پرکشش شہر کے طور پر ہے جس نے یہاں آنے والوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ دبئی آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سال کے آخری چند ہفتوں کے دوران اس تعداد کے وبا سے پہلے کی سطح سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جو کہ مکمل بحالی کی طرف ہمارے سفر میں ایک بہترین سنگ میل ہے۔