احتساب عدالت میں عبوری ضمانت منسوخ‘ الائیڈ انجینئرنگ کنسلٹنٹ لاہور کی منیجنگ ڈائریکٹر شاہینہ خان گرفتار

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے محکمہ سیاحت کے ایک کیس تولی پیر ہل ریزارٹ ضلع پونچھ میں احتساب عدالت میرپور سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر الائیڈ انجینئرنگ کنسلنٹ لاہور کی مینجنگ ڈائریکٹر شاہینہ خان کو گرفتار کرتے ہوئے سیف ہاوس میرپور منتقل کر دیا ۔ ۔محکمہ سیاحت کی جانب سے تولی پیر ہل ریزارٹ اور گھوڑی مار ہائیٹس کی دیکھ بھال کے لیے ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ناقص کام کے باوجود بل منظور کروائے گئے تھے۔یاد رہے کہ سال 2016 میں حکومت کی جانب سے ریفرنس احتساب بیورو میں ارسال کیا تھا۔احتساب بیورو نے متذکرہ ریفرنس پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان سے 12 لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ارو تفتیش مکمل کرتے ہوئے قبل ازیں شامل ملزمان کو تحت ضابطہ زیر مواخذہ لاتے ہوئے سال 2021 میں ریفرنس احتساب کورٹ میرپور میں دائر کیا جو تاحال زیرکار ہے۔ملزمہ مزکوریہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔دیگر شامل ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی