اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے انتخابات مکمل ‘حلیمہ حفیظ یوتھ وزیراعظم منتخب

ہٹیاں بالا (بیوروپورٹ) اسٹیٹ یوتھ اسمبلی ایوان زیریں سیشن 2024-25 کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، انتخابات میں تین پینلز نے حصہ لیا، کشمیر ایمپاورمنٹ اینڈ سولیڈرٹی پینل سے حلیمہ حفیظ 137 ووٹ لیکر یوتھ پرائم منسٹر اور چوھدری محمد شکیل 135 ووٹ لیکر سپیکر جبکہ دی ینگ ڈیموکریٹس پینل سے مشرف رفیق نیئر 133 ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹک الائنس پینل نے 4 ووٹ حاصل کئے۔ روایات کے مطابق دی ینگ ڈیموکریٹس پینل سے دوسرے نمبر پہ آنے والے یوتھ پرائم منسٹر کے امیدوار مجتبی بن فیض فاروقی اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے، جنھوں نے 127 ووٹ حاصل کئے تھے، الیکشن کا انعقاد اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے متعارف کیے گئے آنلائن ووٹنگ سسٹم کے زریعے ہوا، اسٹیٹ یوتھ اسمبلی نے تاریخی ممبرشپ کے ساتھ سیشن 2024-25 کا آغاز کیا ھے، موجودہ اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 274 ہے۔ ریاست بھر سے جیتنے والے پینلز کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، چئیرمین اسٹیٹ یوتھ اسمبلی ڈاکٹر نوید حسن اور جنرل سیکرٹری عبدالعزیز اعوان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر راجہ اسد آزاد و اراکین الیکشن کمیشن کو صاف و شفاف انتخابات کروانے پر مبارکباد دی گئی اور انکا شکریہ ادا کیا گیا، چئیرمین اسٹیٹ یوتھ اسمبلی اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے جیتنے والے پینلز سے یوتھ پرائم منسٹر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کو مبارکباد دیتے ہو? اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جیتنے والے امیدواران روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ یوتھ اسمبلی میں اپنی خدمات بطریق احسن جاری رکھیں گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔