ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا کوٹلی میں قبضہ گروپ کے خلاف ایکشن‘ محکمہ کا دفتر سالوں بعد قبضہ مافیا سے واگزار

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا کوٹلی میں قبضہ گروپ کے خلاف ایکشن۔ قابضین کی چیخیں نکل گئی۔ پشت پناہی کرنے والوں میں بڑے نام شامل۔محکمہ کے ملازمین کو دھمکیوں پر اتر ائے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل نے سیکرٹری یونین کونسل اگہار کوٹلی محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا دفتر سالوں بعد قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سیکرٹری یونین کونسل اگہار کے حوالہ کر دیا گیا۔ محکمہ کے ملازمین اور عوام علاقہ نے قبضہ گروپ سے عمارت کی واگزای پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر جنرل کو دعائیں دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس نسبت کہا کہ آزاد کشمیر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی عمارات اور اراضی کا تحفظ ان کی زمہ داری ہے۔ اگر قابضین باز نہ آئے تو ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف فوجداری کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ھے۔