دبئی، (نمائندہ خصوصی)انسانی وسائل کی وزارت نے نجی شعبے کے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی اجرت ویج پروٹیکشن سسٹم (WPS) کے ذریعے طے شدہ تاریخوں پر ادا کرنے کو یقینی بنائیں۔وزارت انسانی وسائل میں اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے معائنہ امورمہر العبید نے کہاکہ وقت پر اجرت کی ادائیگی کے لیے اداروں کا عزم فریقین کے درمیان تعلقات میں اضافہ کرے گا اور مقررہ رقم کی ادائیگی کے نتیجے میں کارکن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں تعاون ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزارت آجروں اور کارکنوں کے درمیان باہمی رضامندی اور ان کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مطابق شفافیت کی بنیاد پر متوازن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت اپنے کام کے فرائض کی انجام دہی کے بدلے مزدور کے اجرت وصول کرنے کے حق کو یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ ملک کی لیبر مارکیٹ میں قانونی طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی ایس کا طریقہ کار آجروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے اپنے کارکنوں کے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سب سے آسان طریقے سے پوری کر سکیں۔انہوں نے آجروں پر زور دیا کہ وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ اجرتوں کی تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی معاہدے کو رجسٹر کریں اور اس سلسلے میں وزارت کے منظور شدہ نظام اور طریقہ کار کے ذریعے دستاویز کریں۔وزارت اپنے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ماہانہ بنیادوں پر ایک جامع رپورٹ کے ذریعے "STATEMENT OF ACCOUNT”سروس فراہم کرتا ہے جو آجروں کو ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہے تاکہ انہیں وزارت کے ریکارڈ میں موجود حیثیت کے بارے میں فوری طور پر مطلع کیا جا سکے۔یہ سروس اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ آجروں کو اپنے اداروں کی فائلوں اور ان کے کارکنوں کی حیثیت سے متعلق تمام ڈیٹا اور معلومات تک باقاعدہ رسائی حاصل ہوگی۔