ابوظہبی، (نمائندہ خصوصی) وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے حوثی ملیشیا کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر شہری علاقوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہمارے ملک کو غیر قانونی نشانہ بنانے کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان دہشت گردانہ حملوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے جرائم ہیں۔ وزارت نے کہا کہ دہشت گرد ملیشیا نے اپنے غیر قانونی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لیے خطے میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کے لیے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کریے جس میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا۔ وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے حملوں مکے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی