فواد چودھری بتائیں کس کی کس سے ملاقات ہوئی،شاہد خاقان عباسی کا چیلنج

اسلام اباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری بتائیں کس کی کس سے ملاقات ہوئی، ملک میں فوری انتخاب ہی مسائل کا حل ہیں، ہاتھ اور بیساکھیاں ہٹیں گی تو نمبر پورے ہوجائیں گے، عمران خان نے باہر دو کمپنیاں بنا کر کرپشن کی، لوٹ مار کرنے والے حکومتی بینچوں پر براجمان ہیں، بے نامی درخواستوں پر کیس بنائے جاتے ہیں، اب تک ایک الزام ثابت نہیں ہوسکا، نیب کا احتساب ہوگا، جواب دینا پڑے گا۔سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا تماشا جاری ہے، چار ماہ ہو چکے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے، چیئرمین نیب بتائیں کونسی کرپشن سیاست دانوں نے کی ؟ جنہوں نے کرپشن کی وہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں، ڈاکے مار رہے ہیں، عمران خان نے فارن بنک اکانٹس چھپائے، گمنام افراد کی درخواستوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں، اب نیب کا احتساب ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمارے خلاف ڈرایا گیا، گواہ نہ بننے پر وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے گئے، فواد چودھری پہلے اہم شخصیت کا نام بتائیں ؟ وزیر اطلاعات ہے تو جرات کرے اور نام بتائے، ہم صادق سنجرانی سے دعا کرنے ان کے گھر گئے تھے، فواد چودھری نام لیکر بتائیں کس نے کس سے ملاقات کی، ملک میں فوری شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، ہاتھ اٹھے گا تو نمبر خود ہی پورے ہو جائیں گے۔