شارجہ کے مبارک سینٹر میں صوفی غزل نائٹ کا انعقاد

دبئی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے مقامی مرکز مبارک سینٹر میں ایک میوزیکل پروگرام کہکشاں ہال میں پنجاب میوزک گروپ دوحہ قطر اور دبئی کی ٹیم کی جانب سے منعقد کیاگیا جسے صوفی غزل نائٹ کے نام سے منسوب کیا گیا اور اس میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا ۔تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان سے حنا آصف ، علی دانش ، آصف فردان ، علی خان ، حیدر علی ، خان قوال کاشان عارف غلام عباس تحسین ، دوحہ سے نزاکت علی خان ، مجیب بھائی نے تشریف لاکر پرگرام کو رونق بخشی اور اپنے فن سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا ۔ مقامی فنکاروں میں فریدہ خرم ، شیفانا شاجی ، عبدالمجید طارق غوری ، ندیم اختر جاوید اختر و دیگر نے اپنا فن پیش کیا جبکہ ہارمونیم پر جاوید اختر طبلہ پر روکی اور نزاکت علی خان آرگن پر آصف علی نے فنکاروں کے ساتھ سنگت کی ساونڈ سسٹم پر عاصم بھائی اور حسین حبیب نے فنکاروں کی معاونت کی پروگرام کے مہمان خصوصی ولید ابراہیم حسن ابراہیم العلی کے ساتھ خالد حسین چوہدری صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ جمیل اسحاق قاری ، اسلم سرکانی ، رفیق ناصر ، ڈاکٹر خالد ، شیخ طارق رشید چوہدری ، ملک اسلم ، سجاد اکبر ، رانا ارشد ، خلیل احمد ، شیخ ندیم ایاز، ڈاکٹر امانت علی شاکر ، شفقت علی قادری ، اشتیاق مرزا، ہادیہ گل ، محمد عمادالحسن ، ساگر حسین وارثی کے ساتھ دیگر مقامی فنکاروں کے ساتھ مختلف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔آخر میں پنجاب میوزک گروپ کے روح رواں نزاکت علی خان ، چیئرمین حافظ عبدالروف ، صدر عبدالمجید نے تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی ولید ابراہیم حسن ابراہیم العلی کی معاونت فنکاروں کی پذیرائی کیلئے انہیں شیلڈز سے نوازا