مقبول بٹ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترم سے منایا جائے گا ‘سردار رحیم

یواے ای (بیورورپوٹ) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یواے ای کے سیکرٹری جنرل سردار رحیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبول بٹ شہید نے جہالت، پسماندگی اور سرمایہ دارانہ استحصال اور غلامی کے خلاف عالمی سوشلسٹ انقلاب کے لیے جدوجہد کرتے ہوے اپنی جان کی قربان دے کر ریاست جموں کشمیر کے اندر بسنے والوں کو آزاد کا درس دیا ۔ اس لئے ہم کو چاہیے کہ مقبو ل بٹ شہید کے نظریات کی بنیا دپر جدوجہد کو منظم کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر سے غلامی اور استحصال کے خلاف کشمیر کی حقیقی معاشی، سیاسی آزاد ی کے لیے جدوجہدکو منظم کریں انھون نے کہاکہ مقبول بٹ نے اپنی جان کی قربانی دے کر کشمیر ی قوم کے لیے ایک راہ کا تعین کر دیا ہے انھوں نے کہاکہ گیارہ فروری مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترم سے منایا جائے گا انھوں نے کہاکہ اس وقت دونوں اطراف سامراجی ریاستوں میں مقبول بٹ شہید کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے مقبول بٹ شہید کے نظریات، افکار اور لہو رنگ جدوجہد اس خطے سے غلامی، جہالت، فرسودگی اور ہر طرح کے استحصال کے خاتمے کیلئے جدوجہد کے عزم اور جرأت کی ایک ان مٹ داستاں بھی رقم چکی ہے جس کی حتمی فتح تک یہ کارروانِ آزادی چلتا رہے گا، یہ شمع آزادی جلتی رہے گی۔قبول بٹ شہید جہاں جموں کشمیر کی مکمل آزادی، خودمختاری اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کی ہے یہی وجہ ہے کہ کشمیر ی قوم مقبول بٹ شہید کوہیرو کے طور پردیکھتی ہے کشمیری قوم اپنے ہیرو کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے جب تک ریاست جموں کشمیر مکمل آزاد خود مختار نہیں ہو جاتا ہے تب تک شہید کشمیر کے دیے ہوئے فلسفہ آزادی پر یہ جدوجہد کا سفر جاری رکھنے کا عزائم کرتے ہیں