نامور مصور شاعر و خطاط صادقین کی 35 ویں برسی پر تقریب کا اہتمام

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامور مصور ،شاعر و خطاط صادقین کے کام کو سراہنے کے لیے 101 انکریڈیبل لیجنڈز آف پاکستان کے زیر انتظام تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام101انکریڈیبل وومین آف پاور اور صادقین فاونڈیشن usa کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ڈسکشن پینل میں جناب شاہنواز زیدی، جناب ذوالفقار احمد زلفی، اسرار حسین چشتی، جاوید صاحب اور مسز رفعت قاضی شامل تھے اس کے علاوہ صدر CPNEکاظم خان، طاہر سرور میر، احسن آصف، محمد رمضان، نعیم ثاقب، محی الدین اور جہانزیب بیگ کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی۔
پینل نے اس خیال پر زور دیا کہ وہ قوم عظیم ہے جو اپنے لیجنڈز کو کبھی نہیں بھولتی، خاص طور پر جب وہ اس فانی دنیا سے چلے گئے ہوں۔ گفتگو میں صادقین صاحب کااپنی تخلیقات میں اپنایا ہوا مخصوص انداز زیر بحث رہا۔ ان پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس کا عنوان Sadequainism تھا۔ یہ پورا پروگرام پاکستان کے لیجنڈز، زندہ یا انتقال کر جانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختص تھا۔ تنظیم کا بنیادی مقصد افسانوی شخصیات کو زندہ رکھنا اور فن میں ان کی تاریخی شراکت کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب کا اختتام صادقین ازم پر ایک کتاب کی رونمائی کے ساتھ ہوا جو معزز مہمانوں کو پیش کی گئی۔