یو اے (بیورورپورٹ)شہید کشمیر مقبول بٹ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے موجودہ تحریک آزادی کی بنیاد رکھی ۔ آج ہر باشعور کشمیر مقبول بٹ شہید کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔ہماری جدوجہد آزادی کے حصول اور مقبول بٹ شہید کے مشن کی تکمیل تک جاری رہے گی۔ مقبول بٹ شہید کو کشمیری قوم ہمیشہ عزت و احترام اور محبت سے یاد کرے گی۔ اور دنیا کے آزاد انسان انہیں ہمیشہ عزت و احترام اور محبت کا مستحق سمجھتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کے زیر اہتمام پروگرام کے شرکاء نے کیا۔میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیف آرگنائیزر محترم صابر گل صاحب کی ہمشیرہ محترمہ اور انجینئر عامر رشید صاحب کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔ پروگرام میں سابق ممبر سپریم کونسل JKLF سردار عابد صاحب ممبر مجلس عاملہ دبئی واحد ملک صاحب ممبر مجلس عاملہ دبئی خالد کشمیری صاحب الاوادین بخاری صاحب نائب صدر UAE ادریس بٹ صاحب دبئی کے صدر طاہر یسین صاحب ممبر مجلس عاملہ UAE عرفان کشمیری صاحب ممبر مجلس عاملہ دبئی اویس شریف صاحب ممبر ورکنگ باڈی گلف زون خضرحیات صاحب حبیب ملک صاحب اغیاص ملک صاحب نے شرکت کی۔