حمدان بن محمد نے پلاسٹک کااستعمال کم کرنے کی مہمDubai Canکا آغاز کردیا

دبئی، (ویب ڈیسک) دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے "Dubai Can اقدام کا آغاز کیاجس کا مقصدشہر بھر میں پائیداری کی تحریک کیلئے لوگوں کو ترغیب دینا ہے۔ اس اقدام کودبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور اس میں متحدہ عرب امارات کے ہائشیوں کی ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ "Dubai Canشہر بھر کی کمیونٹیز کو سادہ تبدیلیاں کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتا ہے جیسے کہ پانی بھرنے کے قابل پانی کی بوتلیں اور عوامی پانی کے اسٹیشنوں کا استعمال کرنا اور ان کے گھروں، دفاتر اور اسکولوں میں پانی کے فلٹرز لگانا وغیرہ۔ دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نے کہاکہDubai Canاقدام ان اختراعی آئیڈیاز میں سے ایک ہے جسے ہم ایک متحرک نئی گرین اکانومی بنانے کے لیے نافذ کر رہے ہیں جو دنیا کو ایک منفرد ماڈل پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے یہ اقدام نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن کے ساتھ منسلک ہے اور امارات کو معروف پائیدار منزل اور رہنے، کام کرنے اور دیکھنے کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لیے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ماحول کے تحفظ اور ہمارے قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ پائیدار مستقبل کی تعمیر اور جنگلی حیات اور سمندری ماحول کو بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مہم ہمارے شہر اور دنیا بھر میں ایک نئی ماحولیاتی تحریک کا آغاز کرے گی ۔ حکومت دبئی کے میڈیا آفس نے منگل کوDubai Canاقدام کو فروغ دینے کے لیے ایک ورچوئل میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا۔ بریفنگ میں حکومت دبئی کے میڈیا آفس کی ڈائریکٹر جنرل مونا غنیم المری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوسف لوتھہ کے ہمراہ شرکت کی۔ یوسف لوتھہ نے مزید پائیدار مستقبل کے لیے مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے دبئی حکومت کے اقدامات کی کامیابی میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک عام رہائشی ایک سال میں اوسطاً 450 پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں استعمال کرتا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں سالانہ 4 ارب پلاسٹک کی بوتلوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک پلاسٹک کی بوتل کو قدرتی طور پر گلنے کے لیے 400 سال درکار ہوتے ہیں جس سے ماحولیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کا فضلہ عالمی سطح پر 1.1 ملین سمندری جانداروں کی موت کا ذمہ دار ہے۔ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کو نمایاں طور پر کم کرنے کے ہدف کے ساتھ یہ مہم معاشرے کو دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ پائیدار شہروں میں سے ایک بننے کے لیے مزید تقویت دے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔