فاروق سکندر اور سردار نعیم کی شمولیت سے ن لیگ مضبوط قوت بنے گی‘راجہ عبدالجبار

یو اے ای (بیورورپورٹ )سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای راجہ عبد الجبار نے کہا ہے کہ فاروق سکندر اور سردار نعیم کی شمولیت سے مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن میں ایک مضبوط قوت بنے گی۔راجہ عبد الجبار کریلوں خاندان کی شمولیت سےمسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور بالخصوص کوٹلی کے کارکنوں حوصلے بلند ہوئے ہیں اور انھیں ایک نئی قوت ملی ہے۔ گزشتہ الیکشن میں پارٹی کےاندورنی اختلاف کی وجہ سے انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہا تھا۔ فاروق سکندر کی آزاد کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے ۔ اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کوٹلی میں ناقابل شکست قوت بن کر ابھرے گی۔ کریلوں خاندان کا آزاد کشمیر کی سیاست اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ فاروق سکندر صاحب اپنے والد سردار سکندر حیات کے مشن اور ان کی سیاسی خدمات کو جاری رکھیں گے ۔