اسلام آباد (صباح نیوز) عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ گیس کے بلوں میں جولائی 2019ء کے دوران کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ گیس کے آنے والے اضافی بل واپس لئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خوشخبری ترجمانوزیراعظم ہائوس کی جانب سے سنائی گئی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہائوس نے اس ضمن میں جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹس لیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ روٹی اورنان کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست غریب طبقہ متاثر ہوا ہے۔